اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنانا تاریخ کا ایک شرمناک واقعہ ہے، عمران خان

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) چئیرمن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ این آر او ٹو کے بارے میں ٹوئٹ کرنےپر اعظم سواتی پر حراست کےدوران تشدد ملکی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ کیا تشدد اور دھمکیاں دے کر کوئی کسی سےکسی شخص یا ادارے کی عزت کرواسکتا ہے؟

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ قرآن ہمیں بتاتا ہےکہ عزت اور ذلت صرف اللّٰہ کےہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اعظم سواتی گرفتار
انہوں نے مزید کہاکہ قوم کےاربوں روپے چرانے والےمجرموں کو احتساب سےبچنے اور اقتدار میں آنےکا موقع دینےوالوں کیلئے ذلت ہے۔

Leave a Reply