عمران خان کِسے غدار کہہ رہے ہیں؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بتائیں مریم اور شہباز کےبری ہونے پر غدار کسے کہہ رہےہیں؟

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سےسوال کیا کہ سواتی کو گرفتار کرنے پر کسےشرم دلا رہے ہیں؟

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے عمران خان کے بیان کا اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ چند دن پہلے عدالت نےمعافی مانگنے پر عمران خان کو معاف کیا،وہ اب پھر وہی باتیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پنجاب پر چار سال بزدار کو مسلط رکھا، شاہد خاقان
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان خوں ریزی اور فساد کےذریعے اقتدار میں آنا اور نومبر کی تقرری روکنا چاہتےہیں۔

Leave a Reply