صدر جوبائیڈن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، علامہ طاہر اشرفی

لاہور (ہم دوست نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہےکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا کےدیگر ممالک سے زیادہ محفوظ ہے۔

لاہور سےجاری ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نےکہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن نےغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ایسے بیانات سےپاک امریکہ تعلقات کو مضبوط نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر کو فوری طور پر اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا بیان، امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی سفیر کو طلب کرنےکا فیصلہ درست ہے،امریکی سفیر کی طلبی پاکستان کی خود مختار خارجہ پالیسی کا پیغام ہے۔

Leave a Reply