لانگ مارچ کب ہوگا، پی ٹی آئی چیئرمین نے بتا دیا

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہےکہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ وہ جو پلان کررہے ہیں،اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف اُن تک ہی محدود ہے،کیونکہ اُن کی ہرچیز ریکارڈ ہورہی ہے۔

قبل ازیں عمران خان نےامریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سےمتعلق دیے گئے بیان پر اتحادی حکومت(پی ڈی ایم)پر تنقید کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان کا عزم، پاکستان اسکولز عمان کو عالمی معیار کا بہترین ادارہ بنانا
عمران خان کا کہنا تھاکہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’امریکا کےساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Reply