لاہور (ہم دوست نیوز) سئنیر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےترجمان فیاض الحسن چوہان نےکہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں شکستِ فاش امپورٹڈ حکومت کےمقدر میں لکھ دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان نے لاہور سےجاری ایک بیان میں کہاکہ اے این پی کی سرخ ٹوپی،مولانا کا جھنڈا اور ن لیگ کی بریانی والوں کےحصے میں رسوائی اور جگ ہنسائی کےسوا کچھ نہیں آئےگا۔
انہوں نےکہاکہ کانٹے دار مقابلے کا خواب دیکھنے والے اب آنکھیں مل رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کا راستہ روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! بلاول بھٹو کا کامیابی پر ٹوئٹ
ان کا مزید کہنا تھاکہ تیرہ رنگی حکومت کو اپنے گھروں سےکسی نے ووٹ نہیں ڈالا،عوام ان نالائقوں، نکموں،نکھٹوؤں اور نا اہلوں سے چن چن کر بدلے لےرہی ہے۔