حب:کوچ اور ٹرک تصادم میں ڈرائیور جاں بحق، 11 زخمی

حب(ھم دوست نیوز)کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں ماربل سٹی کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لدے ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کو ٹرک ڈرائیور حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس تربت سے کراچی آ رہی تھی کہ حب میں اس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply