کراچی (ہم دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہاہےکہ ہمارے امیدوار حکیم بلوچ کہہ رہے تھےکہ شوق ہےتو دوبارہ ملیر میں الیکشن کروالیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ یہ کبھی اپنی خواہش کے خلاف فیصلے نہیں مانتے۔ سمجھ نہیں آتی جو ہمارا حلقہ ہے وہاں ہم کیوں گھس کر ووٹ ڈالیں گے۔
سعید غنی نےمزید کہاکہ اگر یہ بدمعاشی کریں گےتو دو چار سر پھرےہمارے پاس بھی ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کی نشست این اے237 ملیر سےپاکستان پیپلز پارٹی کےامیدوار عبدالحکیم بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کو10 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آٹھ میں سے چھ نشستوں پر کامیاب ہونا عالمی ریکارڈ ہے، شیخ رشید
پاکستان پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ نےعمران خان کو10 ہزار74 ووٹوں سےہرایا، پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ32 ہزار 567 ووٹ لےکر کامیاب ہوئےتھے۔