لاہور (ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ ضمنی الیکشن کے بعد واضح ہوگیا کہ سارا پاکستان عمران خان کےساتھ کھڑا ہے،رانا ثناء اللّٰہ تو اپنی یوسی سےبھی ہار گیا ہے، پنجاب سےلانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گی۔
ضمنی انتخابات میں کامیابی پرتحریک انصاف لاہور نے تاجپورہ میں یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا.
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اب چھوٹے دیہاتوں میں بھی لوگ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں،عمران خان نے اپنے دور میں سب سےزیادہ غریبوں کو ریلیف دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ انہوں نےصحت کارڈ،احساس پروگرام دے کر ثابت کیاکہ وہ غریب کا احساس رکھتے ہیں موجودہ امپورٹڈ حکومت سوائے بے عزتی کےکچھ نہیں کرواسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات ہو رہے ہیں یا نہیں؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ بلاول نےمہنگائی مارچ کیا،اب اسےمہنگائی نظر نہیں آ رہی؟رانا ثنا اللّٰہ جتنی مرضی آنسو گیس منگوالےہمارے سمندر کو نہیں روک سکے گا۔