کراچی (ہم دوست نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کا وزن ہی نہیں رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کےدوران پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ اگر ملک کا ماحول انتخاب کا ہوجائے تو پیپلز پارٹی مخالفت نہیں کرے گی۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)لانگ مارچ کرنا ہی نہیں چاہتی ہے،ان میں اب وزن نہیں رہا،کراچی میں جن کی نشستیں ہیں وہ لےلیں گے،ماحول تبدیل ہوگیا ہے۔
پی پی رہنما نےمزید کہاکہ عمران خان جھیل سے پرندے ڈھونڈ کر لائے ہیں،یہ مسافر ہیں،یہ جھیل کے پرندے ہیں،کبھی اس کنارے،کبھی اس کنارے،اب وہ اڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ وزیراعظم بھی جلد مجھے کیوں نکالا کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ خان صاحب آپ سکڑتے جا رہےہو،مزید سکڑو گے،یہ کہتے ہیں جلسے بڑے ہیں،جلسے تو ایم کیو ایم کےبھی بڑے تھے،عمران خان سندھ میں قائدایم کیو ایم کا نعم البدل بنناچاہتے ہیں.