امریکا اور برطانیہ مستقل دوست ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے استعفیٰ پر امریکی صدر جو بائیڈن کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ امریکا اور برطانیہ مضبوط ساتھی اور مستقل دوست ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکا برطانیہ کےساتھ کی حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔لز ٹرس کا یوکرین سمیت دیگر معاملات میں امریکی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطرناک اور بے قاعدہ ہے، امریکی صدر کا الزام
صدر بائیڈن نے مزید کہاکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئےبرطانوی حکومت کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply