70 ارب میں سے تاحال سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا، امیر جماعت اسلامی

لاہور (ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کےاعلان کردہ70 ارب میں سے تاحال سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا، پیپلز پارٹی نےسندھ کےعوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ سیلاب سے 18ہزار اسکول متاثر اور لاکھوں بچےتعلیم سےمحروم ہوگئے،متاثرین کی امداد و بحالی کیلئےوفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ سیلاب متاثرہ کیمپوں میں خواتین اور بچےانتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنےپر مجبور ہیں،حکومتی سرگرمیاں نہ ہونے کےبرابر ہیں جبکہ علاقوں میں تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ ڈھائی مہینے گزرنے کےباوجود شہروں و فصلوں سےنکاسی آب کا بندوبست نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے متعلق کیا کہہ ڈالا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یہ بھی کہاکہ جماعت اسلامی کےکارکنان ڈھائی مہینوں سےسیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں،جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونےکےباوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

Leave a Reply