شرجیل انعام میمن کے چیئرمین پی ٹی آئی پر وار

کراچی (ہم دوست نیوز)سئنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےچئیرمین پر تنقید کرتےہوئےکہا ہےکہ عمران خان لانگ مارچ کرناچاہتا ہےتو اپنے بہن بھائیوں،بیگمات اور بچوں کو ساتھ لےکر آئے۔

اپنےبیان میں انہوں نےکہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اپنےبچے لندن میں یا بنی گالا میں رکھیں اور قوم کےبچوں کو لاٹھی چارج کےلیے آگے کردیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نےمزید کہاکہ اگر لانگ مارچ میں عمران خان کےخاندان کےلوگ نہیں آتےتو پھر کسی کو بھی جانے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں لانگ مارچ کرنے کا وزن نہیں رہا، مولا بخش چانڈیو
خیال رہےکہ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نےاپنے بیان میں کہا تھاکہ لوگ لانگ مارچ کی تاریخ مانگ رہےہیں لیکن خان صاحب کو لانگ مارچ کے رسک کا پتہ ہے،اس لیےوہ لانگ مارچ کی تاریخ دینےسے گریز کر رہے ہیں۔

Leave a Reply