عمران خان کی نااہلی خوشی کی بات نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سابق وزیراعظم اور سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عمران خان کی نااہلی کو خوشی کی بات نہیں سمجھتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم ہوتےہوئے غلط بیانی کرنا اور حقائق چھپانا خوشی کی بات نہیں۔جو دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگاتا تھا وہ آج خود کرپٹ ثابت ہوا،اب امتحان اعلیٰ عدلیہ کاہے۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نےایک وزیراعظم کو بہت کم چارجز پر ڈی سیٹ کیا تھا،سپریم کورٹ نےٹرائل کورٹ بن کر حکومت توڑی اور نوازشریف کو نااہل کیا۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو گمراہ کیا اور جھوٹ بولا،انصاف کا نظام ایک ہوتا ہے،نواز شریف کے لیے ایک اور عمران خان کےلیےدوسرا نظام انصاف نہیں ہوسکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہاکہ آج سب سے بڑا امتحان سپریم کورٹ کا ہےکہ وہ کیا فیصلےکرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں،تو اپنی ذات کےلیے کر رہے ہیں،یہ بات آگے بڑھے گی،بات یہاں رکے گی نہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کے پاس جو پیسے آئے تھے کہاں خرچ کیے؟کیوں چھپائے؟توشہ خانہ میں جو پیسے جمع کرائےوہ کہاں سے آئے؟کیا آپ کی آمدن تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نےمخالفین کو بغیر مقدمہ بنائے جیل میں ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہل قرار
سابق وزیر اعظم نے مزید کہاکہ لوگوں کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آئے،کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت نےشائستگی سےمعاملے کو نمٹایا ہے۔

Leave a Reply