اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےعمران خان کی نااہلی سےمتعلق توشہ خانہ ریفرنس کیس کےتحریری فیصلےمیں تاخیر پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی ہے.
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر نےچیئرمین عمران خان کی نااہلی سےمتعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟
الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 22, 2022
یاد رہےکہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نااہل قرار
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نےتوشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔