ابھی کھیل شروع نہیں ہوا صرف ٹریلر چلا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(ہم دوست نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کر کےبہت سارے مسئلےحل کر دیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ ابھی کھیل شروع نہیں ہوا صرف ٹریلر چلا ہے،عمران خان جب کال دےپھر ان کو پتہ چلےگا۔

انہوں نے کہاکہ بیک ڈور رابطوں سےہمیشہ وقت ضائع ہوا،راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہےتعلقات خراب نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ الیکشن کی تاریخ دیں،خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پانچ میں سے2ججز فیصلے پر راضی نہیں تھےایک کو بیمار کر دیا،فیصلہ مبہم تھا،غیر آئینی تھا سپریم کورٹ میں جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نااہلی کے تحریری فیصلے میں تاخیر، کیا کھچڑی پک رہی ہے؟ اسد عمر
عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے یہ بھی کہاکہ برطانیہ کی وزیرِ اعظم نےمہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر استعفیٰ دے دیا.

Leave a Reply