قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہےکہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنےآئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لےگئے،ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟

یہ بات انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔


پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہےکہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ چاہتے ہیں، عطاء تارڑ
پی ٹی آئی رہنما نےیہ بھی کہا ہےکہ ان شاء اللّٰہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Leave a Reply