لاہور (ہم دوست نیوز)پنجاب حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سےانکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی جانب سےسی سی پی او کی خدمات واپس کرنےکیلئے تیسری بار انکار کیاگیا ہے۔
سیکریٹری سروسز پنجاب نےوفاق کو صوبائی حکومت کے فیصلے سےمتعلق تحریری طور پر آگاہ کردیاہے۔
ذرائع کےمطابق خط میں کہا گیاکہ غلام محمود ڈوگر کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی صوبےمیں رکھنا چاہتےہیں۔
گزشتہ روز خط کےذریعے وفاق نےغلام محمود ڈوگر کو 3دن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاتھا۔
وفاق نےسی سی پی او لاہور کےتبادلے کے احکامات پر عمل کےلیےتیسرا لیٹر جاری کیا اور احکامات پر عمل نہ کرنےپر انضباطی کارروائی کی وارننگ دی۔