لاہور (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان کی عزت اسی میں ہےکہ وہ اسمبلی میں آئیں۔
لاہور سے جاری بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ مارچ بن کر رہ گیا ہے،لاہور کے بعد دوسرےشہروں نےبھی مارچ مسترد کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی اس لانگ مارچ کےمنفی ہتھکنڈےکو جان چکےہیں،لوگ ساتھ نہ ہوں تو ایسےہی ناکامی ہوتی ہے۔
ن لیگی رہنما نےمزید کہاکہ عمران خان اسمبلی میں آئیں عزت اسی میں ہے،لانگ مارچ کےدوران آپس میں کھینچا تانی ان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی پی او لاہور کا مُعاملہ، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ کئی کئی گھنٹےتاخیر کے بعدچند میل بھی لانگ مارچ نہ چل سکا۔