لاہور(ہم دوست نیوز)پیپلز پارٹی کی سئنیر رہنما شازیہ مری کا کہنا ہےکہ عمران خان کو آج بھی گارنٹی مل جائےکہ کل وزیراعظم ہوگا تو یہ اداروں کی تسبیح پڑھنےلگ جائےگا.
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نےلاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ یہ شخص صرف کرسی چاہتاہےاس کو ہیلی کاپٹر کےمزے آگئے ہیں۔
انہوں نےبتایاکہ پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری نےسینئر صحافی ارشد شریف کےقتل کی شدید مذمت اورمکمل تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
پی پی رہنما نےکہاکہ افسوس ارشد شریف کےقتل پر سیاست کی جا رہی ہے،ارشد شریف کی والدہ سازش کا نہیں پوچھتیں۔
انہوں نےمزید کہا عمران خان نیازی نےملک کے ایک ڈکٹیٹر کو ریفرنڈم میں جتوایا،ڈکٹیٹر کا حامی بھی اتنا ہی مجرم ہے جتنا خود ڈکٹیٹر۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید
پی پی رہنما شازیہ مری نےیہ بھی کہاکہ سب کو چور کہنے والا گھڑی چور کے نام سےمشہور ہے۔پاکستان کوجمہوریت خون دے کر ملی ہے یہ چاہتا ہےخون دےکر کرسی لے۔