نوازالدین صدیقی کے مداحوں کیلیے بڑی خبر

کورونا وائرس میں کمی کے بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں. معروف اداکار نوازالدین صدیقی کو مداح اس سال نئی فلم ” جوگی را سارا را را” میں دیکھ سکیں گے. نواز الدین صدیقی کے ساتھ نیہا شرما لیڈ رول میں کام کرینگی.

خبروں کے مطابق آج بارہ بنکی میں فلم کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے. فلم کا زیادہ تر حصہ لکھنئو، ممبئی اور بنارس میں فلمایا جائے گا. فلم کے ہدایتکار کشن نندی ہیں. ہدایتکار کے مطابق یہ ایک ہلکی پھلکی رومانوی کامیڈی فلم ہے. فلم کی کہانی غالب اسد بھوپالی نے لکھی ہے. مداحوں کی طرف سے اس خبر کا خیر مقدم کیا گیا ہے.

فلم میں معروف اداکار سنجے مشرا بھی ایک اہم رول نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے. رواں سال کے اواخر تک فلم کے ریلیز ہونے کے امکانات ہیں.

Leave a Reply