آزادی مارچ دیکھ کر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گِر رہے، فواد چوہدری

لاہور (ہم دوست نیوز)رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ آزادی مارچ کےمناظر دیکھ کر مریم کےپاپا کےپلیٹ لیٹس پھر سےتیزی سے گِر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر متعلقہ خاتون کی بےسر و پا گفتگو کی براہِ راست نشریات نہایت شرمناک بات ہے۔وسائل کےاستعمال کےباوجود انہیں اپنے بیانیےکا کوئی خریدار نہیں مل رہا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پے در پے پریس کانفرنسز،پھولی سانسیں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا پیش خیمہ ہیں۔حقیقی آزادی مارچ ناکام ہےتو مجرموں کےحکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ اب تو چچا کی حکومت ہے،مریم نواز ہمت کریں اور پاپا کو لےکر وطن واپس پہنچیں۔

رہنما پی ٹی آئی نےکہاکہ آزادی مارچ سےخطرہ نہیں تو ہزاروں پولیس،ایف سی اور رینجرز کیوں جمع کیے؟
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ ایک ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے، اسد عمر
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ مریم کےوالد کا ”مجھے کیوں نکالا“مارچ گھنٹوں میں ہَوا میں تحلیل ہوا،ریاست اور اس کےادارےعوام کےفیصلے کو وقعت دیں۔

Leave a Reply