ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا

پشاور (ہم دوست نیوز)خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کے پی میں ڈینگی سے مزید 233 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں ڈینگی کےسب سے زیادہ 103 کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہریوں نےحکومت پر اسپرے نہ کرنےکا الزام عائد کردیا۔

شہریوں نےڈینگی بخار میں استعمال ہونےوالی بیشتر دواؤں کی بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈینگی عروج پر، دوا ساز کمپنی نے پینا ڈول بنانا بند کردی
دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے185 کیسز رپورٹ ہوئے،لاہور سےڈینگی کے92،راولپنڈی 28، گجرانوالہ18، شیخوپورہ11اور ملتان سے9 کیس سامنے آئے ہے۔

Leave a Reply