حکومتوں کی لڑائی جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، سراج الحق

لاہور (ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہےکہ وہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتےہیں۔حکومتوں کی لڑائی سیاست اور جمہوریت کےلیےخطرہ ہے۔

لاہور سےجاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہےکہ تشدد اور سیاسی انتہا پسندی معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا کرے گی۔سابق وزیراعظم پر حملےسےپنجاب حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب بھی وقت ہےقومی معاملات کو بات چیت کےذریعے حل کیا جائے۔ سیاسی جماعتیں اور ان کےکارکنوں سےپرامن رہنےکی اپیل کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا مارچ عارضی طور پر ملتوی کیے جانے کا امکان
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھاکہ ادارےاپنی حدود میں رہ کر کام کریں گےتو ہی ملک آگے بڑھےگا۔

Leave a Reply