آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (ہم دوست نیوز)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار نےعہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا.

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نےوفاقی حکومت کو اپنی خدمات جاری نہ رکھنے کےبارے میں خط لکھ دیا ہے۔

پنجاب حکومت اور انسپکٹر جنرل پنجاب کےدرمیان ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگرمعاملات پر تناؤ تھا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کاکہنا ہےکہ مزید کام نہیں کر سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ مقدمے کےاندراج کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں طالبان کی واپسی؟ آئی جی خیبرپختونخوا کا موقف آ گیا
یاد رہےکہ فیصل شاہ کار کو رواں برس جولائی میں آئی جی پنجاب کےعہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Leave a Reply