اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سپریم کورٹ نے چوبیس گھنٹے میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکا حکم دے دیا.
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کےخلاف توہینِ عدالت کےکیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پرحملےکا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔
جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر درج کرنےکا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے اپنے حکم میں آئی جی پنجاب سےکہاکہ24گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سو موٹو لیں گے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے جواب دیا کہ حکومتِ پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان
چیف جسٹس نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم کےتحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے،90 گھنٹےسےزائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی،فی الحال ازخود نوٹس نہیں لے رہے،24 گھنٹےمیں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو سوموٹو لیں گے۔