پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے، سعید غنی

کراچی( ہم دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نےکہا ہےکہ عمران خان کون سا سپرمین ہے،4 گولیاں لگیں اور125کلو میٹر دور اسپتال میں گئے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی نےکہاکہ عمران خان پاکستان کے اداروں کو متنازع بنا رہا ہے،وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف آئینی شکنی کا مقدمہ درج کرے۔

انہوں نےمزید کہاکہ اگر حملہ آور بھی مارا جاتا تو عمران خان بہت گند مچاتے،وہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیےخطرہ ہے،پی ٹی آئی چیئرمین پاکستان کےلیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ اگر سندھ میں یہ واقعہ ہوتا تو عمران خان ہمارا خون پی جاتے،وہ ملک اور اداروں کےساتھ کھلواڑ کر رہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہماری ہے اور اس کیخلاف جانا ممکن نہیں، عمران خان
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھاکہ پنجاب میں سارے لوگ عمران خان کی مرضی سےلگے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں ایف آئی آر نہیں کٹ رہی۔

Leave a Reply