لاہور (ہم دوست نیوز)نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کےمعاملے پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تین نام بھجوا دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کےبعد وفاق کو پینل کےنام بھجوا دیےگئےہیں۔
صوبائی حکومت نےوفاق کو آئی جی پنجاب کےجو نام ارسال کیے ہیں،اُن میں فیاض احمد دیو،عامر ذوالفقار اورغلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نےوفاق سے درخواست کی کہ بھجوائے گئے3 ناموں میں سےکسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس افسر(آئی جی)مقرر کیا جائے۔
پنجاب نےوفاق کو لکھا ہےکہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سےمعذرت کرچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
دوسری طرف صوبائی کابینہ سانحہ وزیرآباد میں آئی جی کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہارکرچکی ہے۔