لاہور (ہم دوست نیوز)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نومبر کے12 دنوں میں اتائیوں کےخلاف کارروائیوں کےاعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کےمطابق لاہور میں کارروائیوں کےدرمیان45اتائیوں کی دکانیں سیل کی گئیں۔
ترجمان کےمطابق کارروائی کےدوران شیخوپورہ میں 24،بہاولنگر میں21,ننکانہ صاحب میں20 اور راولپنڈی میں 18 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔
ترجمان کےمطابق ملتان میں17، اوکاڑہ اور جہلم میں 15،15 اتائیوں کےاڈےسیل کیےگئے ہیں.