نیویارک(ہم دوست نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نےڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کےعہدے سےدستبردار ہونےکا اعلان کردیا۔
نینسی پیلوسی نےاعلان کیا ہےکہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کےکنٹرول سنبھالنے پرعہدہ چھوڑ دیں گی،اب وقت آگیا ہےکہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق20سال سےپارٹی کی قیادت کرنےوالی نینسی پیلوسی نےکہاکہ وہ ایوان سےریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔
رپورٹس کےمطابق ڈیموکریٹس کی جانب سےممکنہ طور پراسپیکر نینسی پیلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندےحکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائےگا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیاکہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کےلیےپہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات
دوسری جانب ریپبلکنز نےاپنی پارٹی سےاسپیکر لگانےکےلیے تیاری شروع کردی ہے،ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔