پنجاب حکومت نے ‘جوائے لینڈ’ پر پابندی عائد کردی

لاہور ( ہم دوست نیوز) پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس پرستی پرمبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پرپابندی عائد کردی۔

محکمہ اطلاعات پنجاب کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق فلم’جوائےلینڈ ‘ کی نمائش پر پابندی مختلف حلقوں کی جانب سےسامنےآنےوالی مسلسل شکایات کےپیش نظر لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہےگی۔

واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ روز سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کےقابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کےبعض حصے حذف کرنے کےبعد ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی تھی۔

خیال رہےکہ مذکورہ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کےگرد گھومتی ہےجو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کےدوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتےہیں۔

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ،ثروت گیلانی،علینا خان،سہیل سمیر، سلمان پیر،ثانیہ سعید،کنول کھوسٹ،زویا احسن،ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جبکہ فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سےپیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن کی پروڈیوس کردہ فلم آج 18 نومبر ملک کےدیگر حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply