دوحہ (ہم دوست نیوز)قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کےچوتھے روز آج چار میچز کھیلے جائیں گے، پچھلے ایڈیشن کی رنرز اپ ٹیم کروشیا اور دو سابق چیمپئنز ٹیمیں جرمنی اوراسپین بھی حریف ٹیموں کےخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔
چوتھےروز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کےمطابق سہ پہر تین بجے مراکش اور2018 کی رنرز اپ ٹیم کروشیا کےدرمیان کھیلا جائےگا،یہ گروپ ایف کا مقابلہ ہے۔
دوسرا میچ2014میں ورلڈ کپ جیتنےوالی جرمنی اور جاپان کےدرمیان شام6بجےہوگا، ان ٹیموں کا تعلق گروپ ای سےہے۔
گروپ ایف کا دوسرا میچ رات9بجےسابق چیمپئن اسپین اور کوسٹاریکا کےدرمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرسعودی ولی عہد نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
چوتھےروز کا چوتھا اور آخری مقابلہ گروپ ای کی ٹیموں کا ہےجس میں بیلجیئم اور کینیڈا مدمقابل ہوں گے۔