شیر بہادر دوبا پانچویں بار وزیراعظم منتخب

نیپال(ہم دوست نیوز)نیپال کےشیر بہادر دوبا اپنےآبائی ضلع دھنکوتا سے انتخابات جیت کر پانچویں بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

شیر بہادر دوبا اس وقت نیپال کی نگران حکومت کےسربراہ ہیں،انہوں نےاپنے مخالف ساگر دھکال کو ایوان نمائندگان کےانتخابات میں ساڑھے25ہزار ووٹ حاصل کرکےشکست دی ہیں۔

نیپال میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات اتوار کو ہوئے تھےجس کےلیے ووٹوں کی گنتی پیر سےشروع ہوئی۔

الیکشن کمیشن کےمطابق ووٹر ٹرن آؤٹ61فیصد رہا جو توقعات سےکم ہے۔2015ءمیں نئے آئین کےنفاذ کےبعد سے یہ نیپال کےدوسرے عام انتخابات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آزادی مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، شبلی فراز
نیپال کی پارلیمنٹ میں275نشستیں ہیں،165 نشستوں پر براہ راست عوامی ووٹنگ سےارکان کو منتخب کیا جاتا ہےجبکہ باقی110الیکٹورل سسٹم کے ذریعےمنتخب کیےجاتے ہیں۔

Leave a Reply