پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کی بہن کے گھر پر ڈاکوؤں کا حملہ

رحیم یار خان(ہم دوست نیوز)پولیس پر ڈاکوؤں سےملی بھگت کا الزام لگانےوالے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کےرکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی بہن کےگھر پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

رپورٹس کےمطابق رحیم یار خان میں علاقہ مکینوں اور مبینہ ڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس حوالے سےممتاز چانگ کا کہنا تھاکہ ڈاکوؤں نےقریبی عزیزوں کو اغواء کرنےکی کوشش کی۔

دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہےکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا افسر اور سپاہی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپےآجانے سے پریشان
یاد رہےکہ اسی علاقے سےاغوا کئے گئے دو پہلوانوں کا بھی کچھ پتا نہ چل سکا،ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سےملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔

Leave a Reply