اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (ہم دوست نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کےسئنیر رہنما اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاک فوج کےاعلیٰ ترین عہدوں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈوائس صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کےپاس چلی گئی ہے،اب صدر اورعمران خان کا امتحان ہے۔

پاک فوج کےاعلیٰ ترین عہدوں کےتقرر کے حوالے سےوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اتحادی رہنماؤں اورکابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ اب عمران خان کا امتحان ہےکہ وہ دفاعِ وطن کےادارے کو مضبوط بنانا چاہتےہیں یا متنازع؟

ان کا مزید کہنا ہےکہ یہ صدرِ مملکت عارف علوی کی بھی آزمائش ہےکہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گےیا آئینی و قانونی ایڈوائس پر؟
یہ بھی پڑھیں: لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مزید کہاکہ بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا صدرعلوی کا فرض ہے۔

Leave a Reply