کتوں کے حملہ میں 3 سالہ بچہ ہلاک

جنوبی افریقا(ہم دوست نیوز)جنوبی افریقا میں گھر کےباہر کھیلتے تین سالہ بچے پر2پالتو کتوں نے حملہ کر کے اس کی جان لےلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق واقعہ گزشتہ اتوار کی صبح پیش آیا جب بچے کی چیخ و پکار سےلوگوں کی آنکھ کھلی۔

رپورٹس کےمطابق بچہ دیگر دوستوں کےساتھ گھر کےباہر موجود تھا جب 2 پٹ بُل نسل کےکتوں نےاس پر حملہ کیا اور بچے کےچہرےکا ایک حصہ کھا گئے۔

بچے کے اہلِخانہ کا کہنا ہےکہ کتے بچے پر کئی منٹ تک حملہ کرتے رہے،کچھ دیر بعد موقع پرموجود ایک شخص نےکتوں پر گرم پانی پھینکا تاہم اس وقت تک بچہ مرچکا تھا۔

رپورٹس کےمطابق عام طور پر دونوں کتےپنجرے میں قید ہوتےہیں تاہم اس دن وہ کھلےہوئے تھے،موقع پر موجود لوگوں نےواقعے کےبعد ایک کتے کو مار ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ خاتون اپنے کتوں کی خاطر ریچھ سے بھِڑ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق کتوں کے 21 سالہ مالک کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہےجس کےبعد اس نے جرمانہ دے کر اپنی ضمانت کرا لی۔

Leave a Reply