فلو کی تمام اقسام کو روکنے کیلئے ویکسین تیار

پنسلوانیا(ہم دوست نیوز)امریکی سائنسدانوں نےفلو کی20 اقسام کےخلاف مؤثر یونیورسل فلو ویکسین بنالی،سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ نئی فلو ویکسین مستقبل میں آنےوالی وباء کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

سائنسدانوں کےمطابق نئی فلو ویکسین میں کورونا ویکسین میں استعمال کی جانےوالی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

چوہوں پر تجربات میں ویکسین نےفلو کےخلاف مزاحمت کرنے والی اعلیٰ سطح کی اینٹی باڈیز کو متحرک کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بوسٹر ویکسین،این سی او سی نے عمر کی حد کم کردی
ویکسین میں موجود اینٹی جنز انفلوئنزا اے اور بی وائرسز کی تمام اقسام کےخلاف مدافعتی نظام کو لڑنے کےقابل بناسکتےہیں اور مستقبل میں آنے والی وباؤں کےخلاف بھی مؤثر ہوسکتےہیں جس سےفلو سےہونے والی اموات میں کمی ہوگی۔

Leave a Reply