حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھرنےکہاہےکہ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پر جاری کیے گئے پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مریم نواز کےکمرے کا دروازہ توڑے جانے،علی وزیر کی بندش،محسن ڈاور پر سفری پابندی کا حوالہ دیا۔


انہوں نےتحریر کیا ’چاہےعلی وزیر کی بندش ہو یا محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی اراکین نے استعفے تیار کرلیے
پی پی رہنما نے کہاکہ مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کےدور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔

Leave a Reply