لانگ مارچ اسلام آباد نہ آیا، سکیورٹی کے نام پر کروڑوں خرچ

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت کے25 کروڑ63 لاکھ روپےلگ گئے۔

وفاقی حکومت کےلانگ مارچ پر25 کروڑ 63 لاکھ روپےکنٹینر لگانے،فورسز کےاہلکاروں کے کھانے پینے اور آنسو گیس کےشیلز کی خریداری پر خرچ ہوئے۔

دستاویز کےمطابق وزارتِ داخلہ نے39 کروڑ92 لاکھ روپےسے زائد کا بجٹ منظور کروایا تھا۔

وزارت داخلہ کی دستاویز کےمطابق اسلام آباد میں 13ہزار800 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیےگئے، ان اہلکاروں نے2442شیل چلائے۔

دستاویز کےمطابق دارالحکومت میں تعینات کیےگئے سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد اور سندھ پولیس،ایف سی اور رینجرز کےجوان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پرسیکڑوں کنٹینر ایک ماہ تک رکھےگئے،عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی سےواپس ہوگیا،اسلام آباد نہیں آیا۔

Leave a Reply