لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہا ہےکہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہوگا۔
تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اس اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے،سندہ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفیٓ ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائیگا،ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتکابات کی راہ ہموار ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2022
انہوں نے کہاکہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سےمستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما نےمزید کہاکہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھاکہ دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کےتحلیل ہونے سےعام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔