ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری

کراچی(ہم دوست نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافےکا رجحان گزشتہ چند روز سے مسلسل جاری ہے اور آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آج صبح کاروبار کےآغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر6پیسے مہنگا ہونے کےبعد224 روپےکا ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کےآخری کاروباری سیشن میں ڈالر223 روپے94 پیسے پر بندہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کےآغاز سےمنفی رجحان پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے فواد چوہدری کا بڑا بیان سامنے آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس476 پوائنٹس کم ہونے کےبعد42460پر آگیا ہے۔

Leave a Reply