ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)ملک بھر میں آج سے رواں سال کی آخری ذیلی قومی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کےمطابق36 اضلاع میں 5سال سے کم عمر کے1 کروڑ35 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دینےکا ہدف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پنجاب کے9، سندھ کے8، بلوچستان کے6 اضلاع اوراسلام آباد مہم میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا کے9 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم5دسمبر کو شروع ہو گی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہےکہ حکومت پولیو کےخاتمے کےلیے پُرعزم ہے،پولیو کےخاتمے کےلیے مربوط حکمت عملی کےتحت مؤثر اقدامات کر رہےہیں۔

عبدالقادر پٹیل نےکہاکہ مہم میں1 لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ’صحت محافظ‘حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو وائرس کا انکشاف، امریکی ریاست میں ڈیزاسٹر ایمرجنسی
وزیر صحت کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نےپولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت کی ہے،وائرس کا پھیلاؤ ملک کےصرف ایک چھوٹے حصےمیں رہ گیا ہے۔

Leave a Reply