دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا

امریکا (ہم دوست نیوز)دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں اتوار کی رات کو پھٹ پڑا، یہ آتش فشاں امریکی ریاست ہوائی کےماؤنا لووا پہاڑوں میں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروس کےمطابق لاوے کا آتشگیر مادہ پہاڑی علاقے میں ہی ہے اور نشیب میں موجود آبادیوں کےلیے خطرہ نہیں۔

لیکن جیولوجیکل سروس کاکہنا ہےکہ فی الوقت لاوا ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا بہاؤ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

خطرے کےپیش نظر آتش فشاں الرٹ کو ایڈوائزری سے انتباہ میں تبدیل کر دیاگیا ہے۔

آتش فشاں کےعلاقے میں پچھلے2 گھنٹے کے دوران2.5 سے زائد شدت کےمتعدد زلزلے بھی آچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی خطرناک ترین جھیل
خیال رہےکہ ماؤنا لووا میں آخری بار1984کے مارچ اور اپریل میں آتش فشاں پھٹا تھا۔

Leave a Reply