وزیر اطلاعات سندھ کا تحریک انصاف کو چیلنج

کراچی ( ہم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےتحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم آپ کو دکھائیں گےبڑا مجمع ہوتا کیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی جانب سےجاری کی گئی جلسے کی تصاویر پر ردعمل دیتےہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ آپ نے پورے پاکستان سےلوگوں کو بلایا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نےٹنڈوجام میں صرف ایک صوبائی حلقے کےلوگ بلائےہیں اور ہم آپ کو بتائیں گےکہ بڑا مجمع کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حکم کی تعمیل، سندھ اسمبلی کے تمام استعفے موصول
یاد رہےکہ شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کےجلسے کی تصویر شیئر کرتےہوئے اسے بڑا مجمع قرار دیا تھا۔

Leave a Reply