لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان نےسندھ کےیومِ ثقافت پر مبارکباد دیتےہوئےکہاکہ آج ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہےہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ کےیومِ ثقافت کےموقع پر جاری کیےگئے بیان میں عمران خان نےکہا ہےکہ سندھ صوفیائے کرام کی سر زمین ہے،افسوس کہ یہ سر زمین زرداری مافیا کےظلم وستم کا شکار ہے۔
Today we celebrate the rich culture & traditions of Sindh going back to the great Indus Valley Civilization. It’s the land of the Sufis & freedom, but sadly, suffering under the tyranny of Zardari mafia. Sindh will rise again against the tyrant to reclaim its greatness & freedom.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 4, 2022
انہوں نےکہاکہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کےلیےدوبارہ ظالم کےخلاف اٹھےگا۔
یاد رہےکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنےکا دن انتہائی جوش و جذبےسےمنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج آخری روز
سندھ کےمختلف شہروں میں یومِ ثقافت کے حوالے سےمختلف پروگرام منعقد کیےجا رہے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔