ملک میں قبل از وقت انتخابات کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔ جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کےلیے ضروری ہےکہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔

انہوں نےکہاکہ اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کےلیے کام کررہی ہیں۔گزشتہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سےہم دنیا سے الگ ہوکر رہ گئےتھے۔

انہوں نےمزید کہاکہ گزشتہ حکومت کےخاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،عمران خان کےامریکا پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کےلیےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو موقع ملا، سب بےنقاب ہوئے، امیر جماعت اسلامی
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان ایک نئےسیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہےہیں۔

Leave a Reply