کراچی (ہم دوست نیوز)کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے13سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی،پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کرکےلڑکی کی تلاش شروع کردی۔
پولیس حکام کےمطابق کورنگی صنعتی ایریا سے گزشتہ روز مبینہ طور پر1سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے، اہلخانہ نےلڑکی کےاغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئےکورنگی انڈسٹریل ایریا تھانےمیں لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
لڑکی کےاہلخانہ کےمطابق گزشتہ روز لڑکی گھر سے باہر کام سے گئی تھی اس کےبعد واپس نہیں آئی، نامعلوم افراد لڑکی کو اغوا کرکے لےگئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’موساد‘ سے تعلق پر 4 افراد کو سزائے موت
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔