آسٹریلوی کپتان فٹنس مسائل کا شکار

آسٹریلیا(ہم دوست نیوز)آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے،ان کے بیک اپ کےلیے اسکواڈ میں2 فاسٹ بولرز کو طلب کر لیاگیاہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کا سامناہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نےمزیدکہاکہ جمعرات سےویسٹ انڈیز کےخلاف شروع ہونےوالے دوسرے ٹیسٹ کےلیے2 فاسٹ بولرز کو طلب کیاگیا ہے۔

یاد رہےکہ پیٹ کمنز نےویسٹ انڈیز کے خلاف پہلےٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔

آسٹریلیا نےپہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو164 رنز سےشکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے ساتھ اونٹوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد
پرتھ میں کھیلے گئےپہلےٹیسٹ میچ میں498رنز کےتعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم333رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Leave a Reply