روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا

کراچی( ہم دوست نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافےکا رجحان جاری ہےاور اس کے مقابلےمیں پاکستانی روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔

آج صبح کاروبار کےآغاز میں ہی امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے۔انٹر بینک میں آج صبح ڈالر6 پیسے مہنگا ہونے کےبعد223 روپے75 پیسےکا ہوگیا ہے۔

گزشتہ جمعے کو کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223روپے69 پیسےکا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں آج صبح کاروبارکا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا سفر جاری، کہاں پہنچ گیا؟ جانئیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس34 پوائنٹس کی کمی کےبعد42115پر آگیا ہے۔

Leave a Reply