لاہور (ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہےکہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر مشکل وقت میں پاکستان سےباہر بھاگ جاتے ہیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سےخطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہاکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کہتےہیں حالات بہت خراب ہیں اور ایک صاحب جو اپوزیشن میں ہیں وہ بھی یہی بات کہتےہیں۔
انہوں نےکہاکہ میں نےجب سےہوش سنبھالا ہے یہ ہی سن رہا ہوں حالات بہت خراب ہیں، اس معاملے پرہم سب کو مل کر سوچنا ہےکہ یہ حالات کیوں خراب ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نےمزید کہاکہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے،ہر پاکستانی 2لاکھ70 ہزار روپےکا مقروض ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر جو بنتےہیں،یہ مشکل وقت میں پاکستان سے باہر بھاگ جاتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت الیکشن نہیں چاہتی لیکن ملک کو کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، فواد چوہدری
سراج الحق نے یہ بھی کہاکہ لاہور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،ہرطرف کچرا ہے،ہمیں نظام کو بدلنا ہے اورحکمرانوں کو بھی بدلنا ہے۔