ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز، فاتح ٹیم کا فیصلہ آج

ملتان (ہم دوست نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ کےچوتھے روز میزبان ٹیم جیت کےتعاقب میں آج اپنی اننگز198رنز4 کھلاڑی آؤٹ سےآگےبڑھائے گی۔

ملتان ٹیسٹ جیتنےکیلئےمہمان ٹیم انگلینڈ کو مزید 6 وکٹ درکارہیں جبکہ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کےساتھ سیریز برابری کیلئے157 رن درکارہیں۔

گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ کےتیسرے دن کےاختتام پر پاکستان نے355 رنز کےہدف کےتعاقب میں 4وکٹ پر198 رنز بنالیے تھے۔

دوسرے ٹیسٹ کےتیسرے دن کےپہلےسیشن میں انگلینڈ کی ٹیم275 رنز بناکر آؤٹ ہوئی،جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کےلیے355رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان اورعبداللّٰہ شفیق نے ہدف کےتعاقب کا آغاز کیا اور کھانے کے وقفےتک64 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

انگلینڈ کےفاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نےکھانے کےوقفے کےبعد پہلےہی اوور میں66 رنز پر محمد رضوان کو بہت ہی شاندار آؤٹ سوئنگ کروا کر30 رنز پر بولڈکیا۔بابراعظم67 کےاسکور پرصرف ایک رنز بناکر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

دوسرے اوپنر عبداللّٰہ شفیق کو83 کےمجموعےپر مارک ووڈ نےبولڈ کیا،انہوں نے45 رنز کی باری کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، عمران خان کا مراکشی ٹیم کیلئے پیغام
اس کےبعد امام الحق اورسعود شکیل نے108رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،191 کےاسکور پر امام الحق60 رنز پر لیچ کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔دن کے اختتام پر سعود54 اور فہیم اشرف3رنز کے ساتھ کریز پرموجود تھے۔

Leave a Reply